پاکستان درپردہ جنگ لڑ رہا ہے‘ راجناتھ کا الزام‘ کرگل لڑائی جیسی حماقت کا انجام خونیں ہوگا: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

Jul 28, 2019

سرینگر (کے پی آئی) بھارتی فوجی سربراہ جنرل پین راوت نے بڑ ماری ہے کہ کرگل جنگ جیسی حماقت کا انجام خونیں ہوگا۔ بندوق اٹھانے والا نوجوان معصوم نہیں کہلاتا جنگجو تشدد کا راستہ ترک کرکے بہتر مستقبل کیلئے فکرمند رہیں انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں بھارتی روایتی ہٹ دھرمی پر عمل پیرا ہوکر کہا کہ کشمیر معاملے کا بین الاقوامی برادری کے ساتھ کوئی لینا نہیں مسئلہ کشمیر اوربین الاقوامی برادری دو الگ الگ چیزیں ہیں جن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوجی سربراہ پین راوت نے دراس کرگل میں آپریشن وجے کی بیس سالگرہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کشمیری جنگجوؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنجگوؤں کو چاہئے کہ وہ تشدد اور بندوق کا راستہ چھوڑ کر پنے اہل خانہ کے بہتر دیکھ بال کیلئے فکرمند رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرگل جنگ کے دوران بھارتی انتٹیلی جنس نے جنرل مشرف کا جنرل عزیز کو فون ٹیپ کیا۔ را کے سیکرٹری اروندے نے کہا کہ اس میں پوشیدہ معلومات ہمارے لئے اہم ہو سکتی ہیں۔ ادھر وزیر دفاع راج ناتھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود طریقے پر جنگ نہیں کر سکتا البتہ، وہ درد پردہ جنگ لڑ رہا ہے کرگل جنگ کے 20 سال مکمل ہونے پر لوک سبھا میں وزیر دفاع نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ بھرپور یا محدود ییمانے پر جنگ لڑنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ راجناتھ سنگھ کی تقریر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ایوان میں موجود تھے۔

مزیدخبریں