بحرین میں پولیس ملازم اورامام مسجد کے قاتل3 مجرموں کوپھانسی دیدی گئی

Jul 28, 2019

منامہ(این این آئی )بحرین میں ہفتہ کو تین افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تینوں افراد کو دو مختلف جرائم کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ایک کیس دہشت گردی سے متعلق تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ دوسرا کیس ایک امام مسجد کی ہلاکت سے متعلق تھا۔

مزیدخبریں