اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اسلام آباد فورم کے آن لائن ما رکیٹرز نے Techlets Pvt. Ltd اور Google Business group Islamabad کے تعاون سے USAID SMEA کی کفالت کے تحت مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک متاثر کن مار کیٹنگ آٹو میشن نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے تاکہ پاکستانی آن لا ئن مارکیٹرز ، SMEsکو آن لائن سیلز بڑھانے کے لئے راہنمائی ، انتظام و تجزیہ کی سہو لیات مہیا ہو سکیں ۔ Techlets کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کا م کے Ignitie National ICT R&D Fund کی جانب سے 19 ملین کاابتدائی سر مایہ فراہم کیا گیا تاکہ پاکستان کا پہلا سب سے بڑا اورAI پر مبنی SaaS (Software as Service) تخلیق کیا جائے اور جس کے ذریعے پاکستانی صارفین کے انداز فکر کا مکمل و جامع 360 ڈگری تجزیہ و نقشہ ترتیب دیا جا سکے۔ اس جامع تجزیہ کی بدولت ہیTechlets اس قابل ہو ئی کہ اپنے پارٹنرSMEs کی آن لائن آمدنی میںگزشتہ ایک سال کے دوران غیر معمولی اضا فہ کر سکے ۔IGNITE کے تعاون نے Techletsکی اس بھر پور انداز میںمدد کی کہ صرف دو عدد افراد پر مشتمل ایک ٹیم دیکھتے ہی دیکھتے اعلی تربیت یافتہ تیس ڈیٹا سا ئنٹسٹ، ایپلی کیشن ڈویلپرز ، ڈیزائنرز اور بز نس ماہرین پر مشتمل ایک نہایت منافع بخش کمپنی میں تبدیل ہو گئی ۔Techlets نے اسلام آباد ، کراچی اور کوالالمپور ملیشیاء میں دفاتر اور جنوب مشرقی ایشیا ئ، جنوبی ایشیا ئ، مشرق وسطی اور یورپ میںسینکڑوںمطمئن صارفین کے بل بوتے پر 70 ملین سے زائد کی آمدنی اور 20 سے زائد SMEپارٹنرز کا سنگ میل عبور کیا ۔ IGNITE کے مشترکہSEED سرمایہ کاری فنڈنے چار گنا سے زائد ROI کا مشاہدہ کیا ہے اور اپنے صارفین اور شراکت داران کے تعاون سے ملکی و غیر ملکی کاروباری محاذ پر ایک مستحکم رفتار سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔Influencers of Pakistan Islamabad Forum سے اپنے خطاب کے دوران یوسف حسین ، سی ای اوIGNITE نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے جدید ثمرات جیسا کہ Artificial Intelligence ، Virtual Reality وغیرہ اب مارکیٹنگ کے موا د کی موزونیت ، اثر پذیری اورمعتبری اور پہنچ کو بالکل ایک الگ درجہ پر لے جا رہے ہیں۔
اگنائٹ کے تعاون سے تیار کردہ مارکیٹنگ آٹو میشن نظام کاافتتاح کر دیاگیا
Jul 28, 2019