اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی نجی ایئر لائن کے مسافر سے ہیروئن برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پرمسقط جانے والی نجی ایئرلائن کے مسافر عدنان نے7کلو سے زائد ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، شک ہونے پر ملزم کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی۔اے ایس ایف حکام نے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا ہے، جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔