ایک لاکھ نان فائلر کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بورڈ نے ان ایک لاکھ نان فائلر کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پانچ سو مربع گز سے بڑے گھر یا ہزار سی سی سے اوپر گاڑی کے مالک ہیں۔اسلام آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے نان فائلر کو فائلر بنانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آئندہ ماہ کی دو تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان فائلر کو اب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا۔
 

ای پیپر دی نیشن