راولپنڈی(جنرل رپورٹر )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگی رہنما و مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک مقبول احمد خان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ملک مقبول احمد خان کو ٹیلی فون کرکے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مقبول احمد خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
Jul 28, 2020