رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میںپرنسپل حشمت علی لنگاہ، وائس پرنسپل میاں ساجداکرام نے سٹاف کے ہمراہ گرائونڈمیں پودے لگائے، اس موقع پر حشمت علی لنگااورمیاں ساجداکرام نے کہاکہ تمام سکولوں میںشجرکاری مہم جاری ہے اورپودے لگائے جارہے ہیں، ان پودوںکاباقاعدہ رجسٹرمیں اندراج کیاجارہاہے، درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے اوردرخت ماحول میں آلودگی ختم کرنے کاباعث ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈگرین پاکستان کوکامیاب بنایاجائے گا۔ معاشرے کے ہرفردکوچاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصے کے دودوپودے ضرورلگائیں۔