آصف زرداری نے آئین عدلیہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا:چوہدری ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت میں آئین عدلیہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا انہوں نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیکر جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا اور جمہوریت پر بار بار حملہ کرنے والی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے ڈسٹرکٹ بار ہال ضلع کچہری میں پیپلز لائرز فورم ضلع کے زیراہتمام سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان صدر پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز آصف علی زرداری کی 65 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پیپلز لائرز فورم ضلع کے سینئرنائب صدر احد محمود رامے ایڈووکیٹ نے کی اس موقعہ پر احد محمود رامے پیپلز لائرز فورم کے نائب صدور شاہد اسلام ایڈووکیٹ ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ چوہدری ضیاالرحمان سدھو ایڈووکیٹ اصغرعلی ججہ ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...