گوجرانوالہ: محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام محکمہ لائیو سٹاک اور ایجوکیشن سکولز میں شجر کاری کی تقریبات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک اور ایجوکیشن سکولز میں شجر کاری کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خلیل احمد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل عابد سلیم اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول لوہیانوالہ مسز بشری نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرکنزرویٹو آف فاریسٹ محمد نواز سندھیلہ اورڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد عاصم اظہر نقوی نے شجر کاری کی اہمیت پر لیکچر دئیے اور کہا کہ ہر شہری کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اسے کامیاب بنانا ہوگا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوںکو آلودگی سے پاک سرسبز وشاداب پاکستان کا تحفہ دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...