گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کا آحری مہینہ ذوالحجہ بڑی عظمت کا حامل ہے بالخصوص اسکے پہلے عشرہ کے دن اور راتوں کی قسم قرآن پاک میں ارشاد فرمائی گئی ہے جس سے اس کی اہمیت وفضیلت کا اندازہ کیا جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ اس ماہ مبارک میں کثرت سے نوافل کی ادائیگی‘ روزے رکھنے‘ تلاوت قرآن مجید اور درود وسلام کے ساتھ صدقات وخیرات کابہت زیادہ اجر وثواب ہے۔ لہذا ہمیں بھی ان ایام میں زیادہ سے زیادہ اعمال حسنہ میں مصروف رہناچاہئیے۔