عوام تبدیلی سرکارکے غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے اکتا چکے:خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی سرکارکے احمقانہ فیصلوں اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے اکتا چکے ہیں حکومت کے تاجر اور عوام دشمن فیصلوں سے رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے تباہ کن معاشی حالات میں بازاروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ احمقانہ ہے دودھ کی نہریں بہانے کے دعویداروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے مسلم لیگ ن کے ادوار میں وطن عزیز نے ترقی کی منازل طے کیں موجودہ حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ان کا کام صرف الزام تراشی اور جھوٹ بولنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کا پول کھول دیا ہے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے قوم کو ذہنی مریض بناکر رکھ دیا ہے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انکی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن