ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کے چھوٹے بھائی پیر حسن احمد شاہ کی نماز جنازہ کے موقعہ پر جیب تراشوں نے اپنا ہاتھ دکھا دیا متعدد شرکاء کی جیبوں کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میںسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جیب تراشوں نے موقعہ غنیمت سمجھتے ہوئے تحریک انصاف کے بچیکی کے جنرل سیکرٹری رانا فاروق احمد اور معروف رائس ایکسپورٹر ذوالفقار علی سمیت متعدد افراد کی جیبوں سے لاکھوں مالیت کے موبائل اور نقدی نکال لی ۔
ننکانہ:اعجازاحمد شاہ کے بھائی کی نماز جنازہ پر جیب تراشوں نے متعدد شرکاء کی جیبوں کا صفایا کر دیا
Jul 28, 2020