فاروق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی سیاست میںحقیقی معنوںمیں ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن نظر آتا ہے انہوںنے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فاروق آباد میں سٹی صدر عمران ہاشمی کے ہمراہ آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔