قصور(نمائندہ نوائے وقت ) گرینڈ الائنس پرائیویٹ سیکٹر (پیرا میڈکس) کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، نمائندگان نے پرائیویٹ سیکٹر (پیرا میڈکس) کے مسائل کو بھر پور انداز سے پیش کیا، گورنر پنجاب نے موقف کو تسلیم کیااور سیکرٹری ہیلتھ سے مسائل کے حل کیلئے میٹنگ کی تشکیل طے شدہ شیڈول امر کی گئی، وفد میں نعیم انجم، امجد رضا سندھو، محمد راشد، رحمان افضل، نعیم رسول، محمد وارث، عصمت امین شاد ودیگر شامل تھے، وفد نے مطالبہ کیا کہ پیرا میڈکس کو فرسٹ ایڈپریکٹس پرمٹ، ڈرگ سیل لائسنس کا اجراء، پیرا میڈکس کی تعلیمی اپ گریڈیشن، 2012 کے سروس رول میں پیرا میڈکس کی تعریف کی بحالی،پی ایچ سی کی غیر قانونی کارروائیاں ختم کر کے پی ایچ سی میں باعزت طریقے سے رجسٹرڈ کرنااور پیرا میڈکس کونسل کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
قصور: گرینڈ الائنس پرائیویٹ سیکٹر کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Jul 28, 2020