فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) اقلیتی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر و سابق ممبر ضلع کونسل جاوید ایم بھٹی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف فراہم کیا جو آج بھی روشن مثال کی طرح سامنے ہے ، اپنے ایک بیان میں جاوید ایم بھٹی نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے جو اعلانات کئے تھے ان اعلانات کی تکمیل ممکن نہیں ہوسکی۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا :جاوید ایم بھٹی
Jul 28, 2020