حکمرانوںکی نا اہلی وجہ سے ملکی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں:منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال اور سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ملکی حالات انتہائی تیزی کیساتھ خطرے کی لکیرکی جانب بڑھ رہے ہیں ان حالات میں بھی عمران خان کے رویے میں بہتری پیدانہ ہونے پرقوم کو گہری تشویش ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی فراہمی میں حکومت کا ناکام ہونا پی ٹی آئی کی حکومت کے عوامی خدمت کے دعوئوں کی نفی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی انا کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ، شہباز شریف اپنا مثبت کردار نبھاتے ہوئے حکومت کی ہمیشہ رہنمائی کرتے آئے ہیں مگر اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پر حکومت نے کبھی کوئی توجہ نہیں دی جس کی کئی ایک مثالیں قوم کے سامنے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...