شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ونیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانانصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کو عبادت کیلئے کھولنے کے عدالتی فیصلہ کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے عیسائی یہودی و صیہونی قوتیں مسلم امہ کے استحصال میں پیش پیش ہیں جنہیں مسلمانوں کے حقوق کی کوئی پرواہ نہیں جس کا واضح ثبوت ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کو کھولنے کے عدالتی فیصلہ کے بعد ترکی کی حکومت کو ملنے والی دھمکیاں ہیں پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ ترکی کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر کسی نے جارحیت کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی تو مسلم ممالک ترک حکومت کی پشت پر کھڑے ہوں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا موقف واضح ہے اور سراہے جانے لائق ہیں وہ مسلم امہ کے جس اتحاد پر زور دے رہے ہیں وہ وقت کی اہم ضرورت اورلادینی قوتوں کے مذموم عزائم کو خاکستر کرنے کاواحد راستہ ہے۔
پوری امت مسلمہ ترکی کے ساتھ کھڑی ہے :رانانصیر احمد
Jul 28, 2020