ڈکیتی چوری کی وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی

Jul 28, 2020

قصور+پتوکی+ منڈی فیض آباد+ ننکانہ صاحب+مانانوالہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران)ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران کئی شہری لٹ گئے ۔ڈاکوؤں نے نواحی گاوں متے والا کے قریب موٹرسائیکل سوار اسلم کو روک کرسترہ ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور کوٹ عمر کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار ارشد سے موبائلز، پندرہ ہزار روپے چھین لئے۔ جبکہ چونیاں روڈ پتوکی میں ڈاکووں نے بنک سے رقم نکلوا کر آنیوالے موٹرسائیکل سوار اقبال سے دو لاکھ روپے روپے چھین لئے اور مزاحمت پر ڈاکووں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اکاونٹنٹ علی حسن ایک دوسرے ساتھی زاہد کے ہمراہ مقامی بنک سے دس لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر واپس موٹر سائیکل پر غلہ منڈی شیخاں آرہے تھے کہ ڈاؤکوں نے انہیں روکا اور دس لاکھ روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے علی حسن کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔نواحی ڈیرہ جٹاں لاگر کا خلیل احمد موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ فاروق آباد روڈ پر ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا۔

مزیدخبریں