شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت اقبال شاکر نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر قربانی کا فریضہ انجام دینا بہت بڑی نیکی اور سعادت ہے جو اللہ تعالیٰ کو نہایت پسند ہے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی شرائط پورا کرنا لازم ہے خصوصاً قربانی کے جانور کو خریدتے وقت ان تمام اصولوں کو سامنے رکھنا چاہئے جو لازم فرمائی گئی ہیں ایسے جانور کا انتخاب کیا جائے جو قربانی کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہو تب ہی حقیقی معنوں میں قربانی کا فریضہ ادا کیا جاسکتا ہے ۔
قربانی کا فریضہ انجام دینا بہت بڑی نیکی اور سعادت ہے :اقبال شاکر
Jul 28, 2020