حکومت ناکام ثابت‘ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے :رانا تنویر حسین

Jul 28, 2020

نارنگ منڈی(نامہ نگار)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اورمسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو ملکی بربادی کیلئے مزید وقت نہیں دے سکتے اب عوام دشمن حکومت کیخلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی انہوں نے اپنے فارم ہائوس پر میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے لیکن نالائقوں کے ٹولے نے اقتدار میں اترتے ہی سب کچھ تباہ کر دیا اور عوام کو گمراہ کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی حامی ہے موجودہ حکومت نالائق اور ناکام ثابت ہوئی ہے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے اور نیب کو ایک ہتھیار کے طور پر مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

مزیدخبریں