شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ قوم کی نظریں آج بھی نواز لیگ پر لگی ہیں جس کی قیادت حقیقی معنوں میںملک و قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی قیادت کے خلاف سازشیں ماضی کی طرح ناکام ہوں گی اور نواز لیگ دوبارہ جلد برسر اقتدار آئے گی جوحالات کا تقاضا اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔