اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو بلاتفریق کنوینس الائونس دینے کا حکم دیدیا ہے۔ سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کنوینس الاؤنس صرف چھٹیوں میں آنے والے اساتذہ کو ملتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا تمام اساتذہ ہی چھٹیوں میں ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، الاؤنس دینے میں تفریق نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ چھٹیوں کے دوران کنوینس الاؤنس تمام اساتذہ کو ملے گا۔