بخارست(آئی این پی)رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو سیمونا ہالیپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئی پابندیوں کے بعد پالومو میں سرکت نہیں کریں گی۔ 28سالہ رومانین ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رومانیہ سے اٹلی کی جانب سفر کرنے والے افراد کو14 روزہ تک قرنطینہ کئے جانے والی پابندی کے باعث آئندہ ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والے پالرمو لیڈیز اوپن نہیں کھیل سکیں گی۔رواں سال مارچ سے عائد پابندیوں کے بعد اور پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل سیمونا ہالیپ کا 3 اگست کو ڈبلیو ٹی اے اطالوی ٹورنامنٹ میں پہلا مقابلہ ہونا تھا۔ رومانیہ میں حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کھلاڑیوں کے لئے چھوٹ مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اولیویرو پلما نے کہا ہے کہ انہوں نے اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرانزا کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے بلغاریہ سے آنے والوں پر بھی یہ ہی پابندی لگا دی ہے۔