مری (نامہ نگار خصوصی )لیبرونگ ن تحصیل مری و سٹی وطن پاک میں جمہوریت کی اصل صورت میں بحالی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف بھرپور جدوجہد کررہی ہے ہم قائد میاں محمدنواز شریف کے سپاہی ہیں اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں محمدنواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا ان خیالات کا اظہار لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی ،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی، اجمل عباسی ، راجہ سبحان اور مرزا سہیل بیگ نے مری میں لیبرونگ کے قائدین کے اعزا ز میں دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔