چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد نے بتایا ہے کہ ضلع چکوال میں اڑھائی سال تعیناتی کے دوران پتہ ہی نہیں چلا کتنا عرصہ گزر گیا۔ چکوال کے صحافی اہل دل، اہل قلم اور انتہائی مثبت ہیں اور اس حوالے سے ضلع چکوال کے صحافی قابل عزت ہیں۔ وہ ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں گفتگو کررہی تھیں۔
تقریب کی صدارت چیئرمین چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی نے کی۔ آخر میں تابندہ امجد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ضلع چکوال کا سب سے بڑا ایوراڈ دھن چوراسی پیش کیا گیا ۔