شعبہ ہائوسنگ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں: عالمی بنک

Jul 28, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں عالمی بنککے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو کا کہنا ہے کہ عالمی بنک پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون اور معاونت سے خیبرپی کے، سابق فاٹا اور بلوچستان میں ہائوسنگ کیلئے طویل المیعاد قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ٹویؒئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی بنک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں پاکستان مارگیج ری فنانس سکیم لمیٹڈ میں 500 ملین ڈالرکی ایکویٹی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں مکانوں کی تعمیر کیلئے معقول اور آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیزکرنا ہے۔ پاکستان میں 2030ء اور 2040ء کے درمیان شہروں اور قصبات کی آبادی دوگنا ہونے کا اندازہ ہے اور آبادی کیلئے مناسب مکانات کی فراہمی ایک اہم چیلنج ہے۔ الانگوپیچوموتو نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ مکانوں کی کمی ہے جس میں سالانہ 7 لاکھ یونٹ کا اضافہ ہو رہا ہے، اسکے برعکس پاکستان میں مکانوں کیلئے قرضہ حاصل کرنے کی شرح 0.3 فیصد ہے جوجنوبی ایشیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں گھروں کیلئے قرضوں کی اوسط شرح 3.4 فیصد ہے۔

مزیدخبریں