کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے نے عیدالاضحیٰ پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 652 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ 11 ہزار 714 مقرر کیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ 11 ہزار 535 کر دیا۔ کرایوں میں کمی 25 جولائی سے عیدالاضحیٰ تک رہے گی۔
عید پر پی آئی اے کرایوں میں کمی اسلام آباد کراچی 8 ہزار 652 روپے مقرر
Jul 28, 2020