ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے حج بیت اللہ 2020ء کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ کرونا کے پیش نظر حج کی ادائیگی کیلئے صحت اور سلامتی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیر ملکی افراد سمیت ایک ہزار افراد حج کر سکیں گے۔ حجاج کرام کیلئے حج سے قبل اپنی رہائش گاہ پر 14 روز کا قرنطینہ دورانیہ مکمل کرنا ہوگا۔ حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سعودی فورسز نے مکہ مکرمہ شہر کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔