اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو بلاتفریق کنوینس الائونس دینے کا حکم دیدیاسپریم کورٹ میں کنوینس الاونس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کنوینس الائونس صرف چھٹیوں میں آنے والے اساتذہ کو ملتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا تمام اساتذہ ہی چھٹیوں میں ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، الائونس دینے میں تفریق نہیں کی جا سکتی، جس کے بعد عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ چھٹیوں کے دوران کنوینس الائونس تمام اساتذہ کو ملے گا، سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ماڈل کالجز کی نظرثانی درخواست خارج کر دیا