فیروزوالہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا فیروزوالہ ، شرقپور اور مریدکے کے علاقہ میں ڈاکوئوںنے نا ن سٹاپ ڈکیتیاں کر کے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کر دیابتایا گیا ہے کہ میاں کالونی میں دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے علی رضا کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ رانا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے کار سوار لاہور کے تاجر سفیان سلیمان کو روک کر لوٹ لیا اس سے دس لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ڈاکوئوں نے لیاقت علی اور آصف کو روک کر ان سے تین لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل چھین لے لئے امامیہ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی زیورات چھین کر لے گئے ۔شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تلائی زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے ۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی چھین کر لے گئے۔ڈاکوئوں نے فیروزوالہ میں گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات ، نقدی لوٹ کر لے گئے۔