اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پی کے حکومت نے صوبے میں پن بجلی کے 7 منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کردیا ہے۔ خیبر پی کے کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے مطابق یہ منصوبے مانسہرہ ، شانگلہ، سوات، لوئر دیر ، چترال اور کرم اضلاع میں زیرتعمیر ہیں۔ حکومت نے ان منصوبوں کو اس سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے منصوبوں کی تکمیل سے چار سو میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی اور ان اضلاع میں ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو زیرکاشت لایا جائے گا۔