جرمنی میں تیز رفتار گاڑی پیدل چلنے والوں پر چڑھ گئی، 7افراد زخمی

برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں پر چڑھنے سے سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ برلن کے ہارڈنبرگ پلاٹز پر اتوار کی صبح تقریباً سات بجے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں میں سے چند ایک کی حالت نازک ہے۔ محکمے نے اپنے ایک توئٹر پیغام میں مطلع کیا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ برلن کی پولیس کے مطابق بظاہر اس بات کے آثار نہیں دکھائی دیتے کہ یہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں 60 فائر بریگیڈز اور دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا‘ جس کی وجہ سے چند گھنٹوں کے لئے شہر کا متاثرہ حصہ بندہو کر رہ گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...