ممبئی( نیٹ نیوز) کرونا وائرس سے متاثر بالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا رائے بچن کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کرونا سے متاثر پائے جانے کے بعد بہو ایشوریہ رائے اور پوتی ارادھیا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔ 11 جولائی کو امیتابھ اور ابھیشیک پازیٹو پائے گئے تھے۔ 12 جولائی کو ایشوریہ اور ارادھیا بھی کرونا پازیٹو ملے۔ امیتابھ بچن ان دنوںکرونا وائرس انفیکشن سے شفایابی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل ہیں۔