بیجنگ(صباح نیوز) چینی حکام نے چینگڈو میں امریکی سفارتی عملے کے قونصلیٹ چھوڑنے کے بعد عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے گذشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے جواب میں چینگڈو شہر میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔چینی وزارت خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی آفس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا کہ چین نے ہیوسٹن میں اپنا قونصلیٹ بند کئے جانے کے جواب میں امریکہ کو چینگڈو شہر میں اپنا قونصلیٹ بند کرنے کے لیے 72 گھنٹے دیئے تھے، 27 جولائی کو یہ مہلت ختم ہونے کے بعد امریکی قونصلیٹ بند کر دیا گیا اور بعد ازاں چینی حکام نے قونصلیٹ کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس موقع پر چینی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت کے قریب جمع ہو گئی اور انہوں نے چینی پرچم لہرائے۔قبل ازیں امریکی سفارتی عملے کو قونصلیٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔
چینی حکام نے چینگڈوشہرمیں بندکئے گئے امریکی قونصلیت کی عمارت تحویل میں لے لی
Jul 28, 2020