چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، اقبال ٹاؤن میں بنک پلٹ شہری 20 لاکھ سے محروم

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری عابد علی سے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں گن پوائنت پر بیس لاکھ روپے لو ٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے مدعی کی جانب سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ شمالی چھائونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی، طلا ئی زیورات‘ ٹائون شپ میں ڈاکووں نے حسن کے گھر سے 4لاکھ 20ہزار کی نقدی ، طلا ئی زیورات کاہنہ میں ڈاکووں نے عمیر کے گھر سے1لاکھ 90 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اکرام کے گھر سے1 لاکھ 15ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکوئوں نے فرقان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات لوٹ لیے۔ گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے ناظم سے60ہزار کی نقدی ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شاہ زمان کی فیملی سے 35 ہزار کی نقدی اکبری گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے نوید کی فیملی سے 20ہزارکی نقدی‘ زیورات چھین لئے۔ جبکہ برکی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور مصطفی ٹاون، شاہدرہ اور سول لائن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن