ہنگو(صباح نیوز) لوئراورکزئی کے علاقے کڑی تال میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقامی خواتین پہاڑ سے مٹی نکال رہی تھیں کہ اچانک ان پر مٹی کا تودا آ گرا۔پولیس نے کہا کہ حادثے میں 4 خواتین مٹی کے نیچے دب گئی جن میں ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا جب کہ دیگر 3جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے کہا کہ لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔