لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے مزید کارروائی8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔ نیب کے وکیل نے رپورٹ اور کمنٹس کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی فاضل عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں نیب نے درخواست گزارکے خلاف ابھی تک مواد تلاش نہیں کر سکا۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہم درخواست گزار کو گرفتار نہیں کر رہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے سابق وفاقی وزیر اور لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے نیب نے جولائی 2019 میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے نیب ایسے کیس میں طلب کر رہا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔