دنیا پور (نامہ نگار) صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تحصیل دنیا پور کے 12وارڈز میں کولیشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ اڈا ذخیرہ ،قطب پور ،مخدوم عالی اور جلہ آرائیں میں بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن نے عید الاضحی کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل بھر میں عیدالاضحی کے سلسلے میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی مناسب تلفی بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ تمام آلائشوں کو مین ڈمپنگ سائٹ جو چک نمبر325ڈبلیو بی قائم کی گئی ہے وہاں پر شفٹ کیا جا ئیگا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ یہ ڈمپنگ سائٹ 12ایکٹر رقبہ پر قائم کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن شاہ نے کہا کہ تحصیل کونسل میں پہلی دفعہ اڈا ذخیرہ، قطب پور، جلہ آرائیں اور مخدوم عالیٰ میں بھی ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہیں ۔
اور صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی مناسب تلفی کیلئے لوڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
تحصیل دنیا پور کے 12 وارڈز میں کولیشن پوائنٹس بنائے جائینگے : اے سی
Jul 28, 2020