سی ڈی اے کرپشن کیس،ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے افسرسمیت3 ملازمین کوحراست میں لے لیا

اسلام آباد(وقائع نگار )سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی کی عدالت میں زیر سماعت سی ڈی اے مبینہ کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ایک افسرسمیت3 ملازمین کوتحویل میں لے لیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران سی ڈی اے ون ونڈوست پلاٹوں کی فائلیں غائب کرنے اور مبینہ کرپشن کیس میں سہیل تنویر،آفتاب احمد اور سمیر بشیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی جس پر ایف آئی اے نے تینوں افرادکو کمرہ عدالت کے باہر سیاپنی تحویل میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن