مقبوضہ وادی گولان +دمشق(صباح نیوز)قابض اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں 3مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے اور بعض جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی شام میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یہ کارروائی ہی کے روز سابقہ اوقات میں گولان کی پہاڑیوں کی سمت ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے ،حملوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے وسائل اور نگرانی کے مقامات شامل ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع جینن کے شہر برطعہ کے قریب فلسطینی مزدوروں پر اشک پر حملہ کیا جس سے متعدد مزدوروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے علیحدگی کی دیوار کے قریب درجنوں فلسطینی مزدوروں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے
اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں کی شام میں مختلف ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری، متعدد افراد زخمی
Jul 28, 2020