صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کی وباء سے موثر طورپر بچائو کیلئے تمام قواعدوصوابط پرسختی سے عمل کرے۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اسی فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے تاہم ہمیں اس وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ متعدد ملکوں میں اس وائرس کا دوبارہ پھیلائو دیکھاگیا ہے اس لیے ہمیں مزید محتاط رہنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقراررکھیں ۔