گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ لاہور بادشاہی مسجد سے چوری کئے گئے نعلین مبارک کی عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف 30 جولائی جمعہ کو یوم سیاہ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول کا لازمی اور اہم تقاضا تعظیم رسول ہے۔تعظیم رسول ہی ایمان کی جان ہے حضور نبی کریم مسلمانوں کیلئے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔حضور نبی کریم کی عزت و ناموس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔