کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناہلی نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا ۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس انتقام ،نفرت اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔ملک و قوم کو سنبھالنے کیلئے نئی قیادت کو لانا ضروری ہو چکا ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجزسے کوئی نہیں نمٹ سکتا ۔نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔غریب آدمی 2وقت کی روٹی کمانے سے قاصر ہے عوام تحریک انصاف کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔