آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کیلئے دھونس ، دھاندلی سمیت ہر حربہ آزمایا گیا:عبدالرئو ف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئو ف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کے لئے دھونس ، دھاندلی تشدد سمیت ہر حربہ آزمایا گیا حکمرانو ں نے اپنے عمل سے نہ صرف عوام کے ووٹ کی توہین کی بلکہ کشمیر کاز کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی راہنما وحید احمد مغل کے والد کی وفات پر اظہار تعز یت اور فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن انتہائی حساس نو عیت کا تھا جس میں کشمیر ی عوام کی رائے کاپورا احترام کیا جانا چا ہیے تھا لیکن پی ٹی آئی کے امید واروں کے لئے کھلا میدا ن چھوڑ دیا گیا اور دھونس ، دھاندلی ، جبر و تشدد سمیت ہر حربہ آزمایا گیا ، ملک کے غیر سنجیدہ حکمران ہر روز اپنی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے جگ ہنسائی کا باعث بن جاتے ہیں،مریم نواز کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دینے والوں کی انکا نام سُنتے ہی ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان خوابوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں عوام انہیں 2023کا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن