شہروز کاشف ’’کے ٹو‘‘ سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) شہروز کاشف  ایک اور کارنامہ انجام  دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19 سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ والد کاشف سلمان نے تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل مائونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے۔ اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سر کی ہے۔ شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹو سمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...