علاقے کی ملکیت پر جھگڑا:2 بھارتی ریاستوں میں جھڑپیں،7 افراد ہلاک، 70 زخمی

Jul 28, 2021

 نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد مارے گئے جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا۔ ریاست میزورام کے اہلکاروں نے آسام کے  ایک افسر کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں ریاستوں میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔ لڑائی میں 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا جبکہ 70زخمی ہوئے۔ جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔ دونوں ریاستوں میں  ایک علاقے لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

مزیدخبریں