ظفروال (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سول ڈیفنس نے بڑی کارروائی کرتے تحصیل ظفروال کنگرہ کے نزدیک نالہ ڈیک کے مقام پر انڈین ساخت کا 18کلو وزنی منی اینٹی ٹینک اپنے قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر واصم ریاض واہلہ کے مطابق نالہ ڈیک پر اینٹی ٹینک ملنے کی اطلاع ملی جس پر ڈی او سول ڈیفنس کی طرف سے فوری طور پر خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم روانہ کردی گئی۔
نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ منی اینٹی ٹینک برآمد‘ سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا دیا
Jul 28, 2021