اسلام آباد (نیٹ نیوز) سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت کو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے بتایا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں۔ پاکستانی چاول کی بوریوں کے نچلے حصے میں کرونا وائرس مردہ پایا گیا۔ چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ سی فوڈ کی6 کمپینوں کی پیکنگ میں بھی کرونا وائرس پایا گیا۔ چین نے 6 کمپینوں سے کرونا وائرس کی موجودگی کے باعث ان کی درآمد بھی بندکردی۔ مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کرونا کے لائیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔ کمیٹی ممبران کی طرف سے سیکرٹری تجارت کی عدم موجودگی پر برہمی کے اظہار پر مشیر تجارت نے کہا کہ میں معذرت کر رہا ہوں۔ درحقیقت میں خود سیکرٹری تجارت کو تلاش کر رہا ہوں۔ کمیٹی ممبران نے مشیر تجارت کے جواب پر قہقہے لگائے۔