بھارتی صدر کے دورہ سرینگر کیخلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے دورے کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قائدین نے کہاکہ بھارت اپنی فوج کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ بھارتی ظلم و بربریت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیری شہید، لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں اور اس صورتحال میں بھارتی صدر کے وادی کے دورے کا مقصد دیرینہ تنازعہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اور اسے گمراہ کرنا ہے۔ بھارتی صدر کا دورہ کشمیریوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ ان مظالم کا سخت نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...