آزاد کشمیر: مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات 29 جولائی کو وصول ہونگے‘ 2 اگست کو پولنگ

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر الیکشن کمشن نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ انتیس جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ ریٹرننگ افسر 29 جولائی کو 2 بجے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ تیس جولائی کو 9 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے پر اپیل کی جا سکے گی۔  30 جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی۔ اکتیس جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ 2 اگست کو پولنگ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...